Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

صبح کا ستارہ - مولاناظفرعلی خان کے فکروفن پر ضخیم ترین مجموعے کی اشاعت پر وائس چانسلرپنجاب یونی ورسٹی کی مبارک باد

صبح کا ستارہ - مولاناظفرعلی خان کے فکروفن پر ضخیم ترین مجموعے کی اشاعت پر وائس چانسلرپنجاب یونی ورسٹی کی مبارک باد


تحریک آزادی کے راہ نما شاعراور بابائے صحافت مولاناظفرعلی خان کے بارے میں ضخیم ترین مجموعہ”صبح کا ستارہ“شائع ہوگیاہے۔یہ کتاب ادارہ تالیف وترجمہ پنجاب یونی ورسٹی اور مولاناظفرعلی خان فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شائع ہوئی ہے۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے ایک ملاقات میں یہ کتاب وائس چانسلرپنجاب یونی ورسٹی ڈاکٹرخالدمحمود کو پیش کی وائس چانسلرنے س کتاب کو ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی تحقیقی خدمات کا تسلسل قراردیتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی۔یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ صبح بہار مولاناظفرعلی خان کے سوانح سے متعلق ہے دوسرے حصے پارۂ سیماب میں مولاناکی شخصیت پر معاصرین اور ناقدین کے ا فکارفراہم کیے گئے ہیں۔جبکہ تیسرے حصے میں اردوصحافت میں مولاناکی خدمات کا جائزہ پیش کیاگیاہے۔کتاب کے مرتب معروف ظفرشناس اور پنجاب یونی ورسٹی میں اردوزبان وادب کے استاداور ادارہ تالیف وترجمہ کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامرہیں وہ اس سے پہلے مولاناظفرعلی خان پر چھے تحقیقی وتنقیدی کتابیں پیش کرچکے ہیں۔صبح کا ستارہ میں پیش کیے گئے مضامین کے متون کی تصحیح کے ساتھ ساتھ ان کے حواشی بھی لکھے گئے ہیں اور کتاب کے تینوں حصوں کے اشاریے بھی بنائے گئے ہیں۔جن میں آیات،اشخاص،اماکن،ادارے اور تحریکیں،اشعارمنظومات کتب اخبارات وجرائد کے اشاریے شامل ہیں جن کی مددسے کتاب سے استفادہ بہت آسان ہوگیاہے۔یہ کتاب مولاناظفرعلی خان پر لکھی جانے والی کتابوں میں ضخیم ترین کتاب ہے۔بڑے سائزکے نوسوسے زائدصفحات پر پھیلی ہوئی اس کتاب کی اشاعت پرملک کے علمی وادبی حلقوں کی جانب سے کتاب کے مرتب ڈاکٹرزاہدمنیرعامراور کتاب کے اہتمام اشاعت پر مولاناظفرعلی خان فاؤنڈیشن کے چیرمین جناب خالدمحمود کو مبارک پیش کی جارہی ہے۔